راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کیلیے گرین لین متعارف
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرادی گئی ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔
اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔
سی ٹی او راولپنڈی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔
سی ٹی او بنش فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے شہری بھی تعاون کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرین لین
پڑھیں:
پنجاب: بائیکس گرین لین منصوبہ اخراجات: درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار
---فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ میں بائیکس کے لیے گرین لین منصوبے کے اخراجات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر اعتراض سے متعلق سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔
عدالت نے درخواست پر ہائی کورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے بغیر متعلقہ دستاویزات کے درخواستیں دائر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کر کے درخواست خارج کی جائے۔
وفاقی حکومت دسمبر 2024ء میں گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے سپرد کرے گی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آپ نے متعلقہ فورم سے رجوع اور متعلقہ دستاویزات کے بغیر درخواست دائر کی، آپ لوگ وقت ضائع کر رہے ہیں، نامکمل درخواست دائر کی ہے۔
اس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انفارمیشن حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔
اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر آپ کا حق ہے تو متعلقہ دستاویزات بھی پورے کرنے چاہئیں۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق بھی ہے، وہاں رجوع کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹرار آفس نے درخواست گزار کے داد رسی کمیٹی کے پاس پہلے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔