ڈیڑھ ماہ میں غیرقانونی طورپربارڈرعبورکرنے والے 132تارکین وطن کو گرفتار کیا، کوسٹ گارڈز
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان کوسٹ گارڈزنے رواں سال کے ڈیڑھ ماہ کے دوران غیرقانونی طور پر بارڈر عبور کرنے والے 132 تارکین وطن کو گرفتار کیا۔
ترجمان کوسٹ گارڈزکےمطابق اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہو ئےگزشتہ یکم فروری سے18 مارچ کے دوران بلوچستا ن کےبارڈرسے 132غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اورراہ داری کےغیر قانونی طریقہ سےایران سےپاکستان اور پاکستان سےایران سفرکر رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزاس امرکا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی،تاکہ وطن عزیزکوانسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جاسکےاوراس مقصد کےحصول کے لیے تمام وسائل کو بھرپورطریقے سے بروئے کارلایاجائےگا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی حکام، سفارت کاروں، پاکستان کے ہائی کمشنر اور مختلف ممالک کے سفیروں نے جہاز کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں، پی این ایس اصلت نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہاز شہید علی کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔پی این ایس اصلت کے دورہ مالدیپ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔