عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارش جبکہ عید پر موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا سندھ اور پنجاب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہنا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
بارشوں کا ایک سلسلہ اگلے ہفتے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا لیکن عید الفطر پر بارشوں کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔عید الفطر پر ملک بھر میں موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پولن کی سطح اپریل کے وسط تک رہے گی اور اس میں مزید اضافہ ہو گا۔پولن سے متاثرہ افراد کو عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متاثرہ افراد کو ماسک کا استعمال کر کے باہر نکلنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:’تم میری دنیا ہو‘، نیلم منیر کے شوہر کا اہلیہ کی سالگرہ پر رومینٹک پیغام
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ 21 مارچ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہا۔اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 15، مظفر آباد (ایئرپورٹ 4، سٹی 3)، گڑھی دوپٹہ 2، اسلام آباد (سید پور 13، سٹی 7، زیروپوائنٹ 6، گولڑہ 5، بوکرا 2)، مری 11، راولپنڈی (شمس آباد 4، چکلالہ 3، کچہری 2)، جہلم 2، بگروٹ 3 اور کاکول میں 2 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ
جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہیہ میں درجہ حرارت منفی 4، استور، بگروٹ اور کالام میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد بارش برف پاکستان کشمیر گلگت بلتستان محکمہ موسمیات مری موسم