ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ مدرسہ شہید مطہری
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وفد میں مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ اقرار حسین ملک، مرکزی معاون اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ اور عاشق حسین شامل تھے، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے ممبران اور ضلع ملتان کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ایم ڈبلیو ایم وفد کا ناصر عباس شیرزی کی قیادت میں مدرسہ شہید مطہری کا دورہ، علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں بزرگ عالم دین، رفیق شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی، علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر تعزیت کے لئے ملتان میں مدرسہ شہید مطہری آمد، پرنسپل جامعہ و مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے استقبال کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں مرکزی وفد کی آمد اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ اقرار حسین ملک، مرکزی معاون اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ اور عاشق حسین شامل تھے، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے ممبران اور ضلع ملتان کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔ وفد نے اجتماعی دعا کے بعد مرحوم علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کا اعلان اور حلف برداری
سابق امید وار صوبائی اسمبلی سید نجات حسین، حاجی محبوب علی، ریٹائرڈ پرنسپل ناصر حسین، سید مفید حسین میاں، حاجی جمشید علی، حاجی امجد علی، کربلائی ممتاز علی، حاجی احمد علی اور ساجد کاظمی کابینہ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کی ضلعی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور حلف برداری کا پروگرام ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ضلعی مشاورتی کونسل، سیاسی کونسل کے ممبران اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ طویل مشاورت کے بعد ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا اور صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری صاحب سے مشاورت کے بعد صوبائی نمائندے سید مسرت کاظمی نے ضلعی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ سابق امید وار صوبائی اسمبلی سید نجات حسین، حاجی محبوب علی، ریٹائرڈ پرنسپل ناصر حسین، سید مفید حسین میاں، حاجی جمشید علی، حاجی امجد علی، کربلائی ممتاز علی، حاجی احمد علی اور ساجد کاظمی کابینہ میں شامل ہیں۔
اس موقع پر نو منتخب ضلعی صدر سید معین حسین الحسینی اور نائب صدر سید سرفراز علی شاہ نے کہا کہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال کیا جائے گا اور توسیع تنظیم و تنظیم سازی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، عنقریب یونین کونسل، نبھرہوڈ کونسل سطح پر اور ہر گاؤں کی سطح پر تنظیمی یونٹس بنائے جائیں گے اور کارکنان کی فعالیت و تربیت کے لئے خصوصی پروگرامات تشکیل دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قومی وحدت پر یقین رکھتے ہیں، ضلع کرم میں آباد اقوام کو بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ ضلع کرم کی آمن وآمان کی مخدوش صورتحال باہمی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے میں مضمر ہے مختلف اقوام کے درمیان تمام تنازعات علاقی معاہدوں کے ذریعے حل کرنے کوشش کی جائے گی۔