Islam Times:
2025-03-21@02:05:41 GMT

ڈاکٹر صابر ابو مریم کا غزہ پر تازہ حملوں پر خصوصی انٹرویو

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ اسرائیل اپنی شکست کو چھپانے کیلئے دوبارہ غزہ پر حملہ آور ہوا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ایک منافق انسان ہے، اس کا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے، غزہ کے لوگوں نے استقامت کی مثال قائم کی ہے، اس بار بھی فتح حماس اور اہلِ غزہ کی ہی ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںفلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سیاسیات میں پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ بنیادی تعلق کراچی ہے، فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہیں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ غزہ پر دوبارہ اسرائیلی جارحیت اور تازہ صورتحال سے متعلق اسلام ٹائمز نے صابر ابو مریم سے خصوصی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

لوئر اورر سنٹرل کرم کی تازہ صورتحال پر استاد سید نبی حسینی کا تبصرہ

اسلام ٹائمز: آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں کی موجودہ ناگفتہ بہ صورتحال کیلئے اپر کرم کے عید نظر فاروقی، عمران مقبل، سنٹرل کرم کے لعل اکبر چمکنی، ارشاد اور لوئر کرم کے حاجی عبد الکریم ذمہ دار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی

لوئر کرم کے علاقوں بگن، ڈاڈ کمر، چارخیل، اوچت اور مندوری کو حکومت نے بدھ 19 مارچ تک آخری الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ اپنے مکانات خالی کرکے ٹل اور لوئر اضلاع کی طرف چلے جائیں، تاکہ ان علاقوں میں ٹی ٹی پی، لشکر جھنگوی، داعش اور دیگر شرپسندوں کے خلاف تسلی بخش فوجی آپریشن کیا جائے۔ اس آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں کی موجودہ ناگفتہ بہ صورتحال کیلئے اپر کرم کے عید نظر فاروقی، عمران مقبل، سنٹرل کرم کے لعل اکبر چمکنی، ارشاد اور لوئر کرم کے حاجی عبد الکریم ذمہ دار ہیں۔ خیال رہے کہ یکم جنوری کو شیعہ سنی قبائل کے مابین کوہاٹ میں امن معاہدہ ہوا تھا۔ تاہم معاہدے کے بعد بھی لوئر کرم کے مذکورہ علاقوں میں 19 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ قارئین و ناظرین کرام یہ ویڈیو نیز علاقائی، ملکی اورر بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے اس جیسی دیگر اہم ویڈیوز دیکھنے کیلئے اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد خوفناک تباہی کے مناظر ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ
  • غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد خوفناک تباہی کے مناظر ہیں؛ جمائما خان
  • فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء علامہ مقصود ڈومکی سے غزہ سے متعلق خصوصی گفتگو
  • لوئر اورر سنٹرل کرم کی تازہ صورتحال پر استاد سید نبی حسینی کا تبصرہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
  • اسرائیلی پائلٹ کا غزہ میں دہشتگردی کرنے اور فلسطینوں پر بم برسانے سے انکار
  • شام میں اسرائیل اور ترکی کے درمیان نیابتی محاذ، تجزیہ کار نقی ہاشمی کا خصوصی انٹرویو
  • غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں اور ہلاکتوں پر یو این کا اظہار افسوس و مذمت
  • 40ہزار خصوصی بچوں کی ہیلتھ سکر نینگ : مریم نواز نے مفت علا ج کا حکم دیدیا