وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نصیبو لال سے ملاقات کیلئے انکے گھر پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری مشہور پنجابی گلوکارہ نصیبو لال سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے نصیبو لال سے ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان بھی وزیراطلاعات پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔
عظمیٰ بخاری نے نصیبو لال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر نصیبو لال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔
نصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے والد میاں نوازشریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی، مریم نواز اپنے والد کے نقشے قدم پر چل رہی ہیں ،اللہ تعالیٰ انکی مدد فرمائے۔
یاد رہے کہ گلوکارہ نصیبو لال کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کیخلاف انہوں نے شوہر پر مقدمہ درج کروا دیا تھا تاہم بعد میں شوہر کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد نصیبو نے مقدمہ واپس لے لیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز نصیبو لال
پڑھیں:
اُمید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے، مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوروز کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے، دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان میں بھی نوروز کی خوشیوں میں شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوروز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوروز مختلف ثقافتوں، مشترکہ روایات اور اقدار کو نمایاں کرتا ہے۔ نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے موسم بہار کی آمد پر دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان میں بھی نوروز کی خوشیوں میں شریک ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اُمید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے۔ نوروز تجدید مسرت، امن اور خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔