میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے لیگی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں،اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔
تعلیم کا شوق‘ 78سالہ بزرگ نے علامہ اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نواز شریف کی
پڑھیں:
میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر جدہ نے ان کا استقبال کیا، پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہو گی، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور معاشی تعاون کو بڑھانا ہے۔ وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے، شہباز شریف 22 مارچ تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔