کوئٹہ، 9 روز سے ٹرین سروسز بند، عید الفطر کیلئے اسپیشل ٹرین کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستان ریلویز کے مطابق 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے اسپیشل ٹرین چلے گی، جبکہ جعفر ایکسپریس کو پیش آنیوالے واقعہ کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروسز معطل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی ٹرین سروسز 9 روز سے معطل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے لئے کوئٹہ سے پشاور اسپیشل ٹرین جانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لئے ٹرین سروس گزشتہ 9 روز سے معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے۔ حملے میں جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی، جبکہ چمن کے لئے پیسنجر ٹرین پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کیا ہے۔ جس میں کوئٹہ سے پشاور کے لئے بھی خصوصی ٹرین کا اعلان ہوا ہے۔ شیڈول کے مطابق 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کے لئے اسپیشل ٹرین چلے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کوئٹہ سے پشاور اسپیشل ٹرین کا اعلان کے مطابق کے لئے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی
اسلام آباد:حکومت نے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سروس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا۔
رپورٹس کے مطابق گودر کے علاقے میں ایک ہفتے گزرنے کے بعد بھی جعفر ایکسپریس بحال نہ ہوسکی۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل کوئٹہ سے پشاور آنے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، جس کے باعث پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس کی سروس معطل کردی گئی تھی۔
محکمہ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا گیا ہے محکمہ ریلوے حکام کے احکامات کے بعد ہی سروس شروع کی جائے گی۔