لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسم بہار کی آمد پر نوروز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان بھی نوروزجشن کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے ، نوروز مختلف ثقافتوں، مشترکہ روایات اور اقدار کو نمایا ں کرتا ہے، نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”آغوش“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان، جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔  رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے دیے جائیں گے، حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنے کے لئے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی،  مراکز صحت سے مفت طبی معائنے کے بعد ”آغوش“ پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی۔ حاملہ خواتین کو ہر بار مراکز صحت وزٹ پر 1500 روپے ملیں گے، ٹوٹل رقم 6 ہزار روپے دی جائے گی،  ”آغوش“پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر4ہزارروپے کاتحفہ ملے گا۔ پروگرام کے تحت پیدائش کے بعد 15دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر2ہزار روپے ملیں گے، پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4ہزار روپے ہر بار 2ہزارروپے  دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خواتین کی رہنمائی اور معلومات کے لئے خصوصی ٹال فری نمبر بھی جاری کردیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے حکومت اپنا فرض ادا کرے گی، ہسپتالوں میں ماؤں اور بچوں کو بیماری کی حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے، سرکاری وسائل پرپسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کا پورا پورا حق ہے۔ ماں اور بچے کی صحت خصوصی توجہ کی متقاضی ہے، صحت مند ماں ہی صحت مندخاندان کی ضامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کی مالی معاونت بھی کررہے ہیں،  ”آغوش“ پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اُمید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے، مریم نواز شریف
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی
  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نصیبو لال سے ملاقات کیلئے انکے گھر پہنچ گئیں
  • نوروز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے: وزیراعظم
  • مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں
  • آئی ٹی سٹی میں ٹوئن ٹاور رواں برس مکمل، نوجوانوں کو روزگار ملے گا: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاڈیجیٹل لرننگ کے عالمی دن پر اپنے پیغام
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”آغوش“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
  • 40ہزار خصوصی بچوں کی ہیلتھ سکر نینگ : مریم نواز نے مفت علا ج کا حکم دیدیا