دہشت گردوں کی آماجگاہ افغانستان سے پاکستان میں پھیلی دہشت گردی دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے،اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلباء ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی اہم قومی علاقائی اور عالمی امور پر طلباء کو پاکستان کے نقطہء نظر سے آگاہ کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، پڑوسی ملک افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس آگ سے پھر ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہینگے دنیا کو اس کا نوٹس لینا ہوگا، پاکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شواہد دے چکا ہے، افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ متعدد مواقع پر اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلی امریکی عہدے داروں کو بھی اس تشویشناک صورتحال سے آگاہی دی گئی ہے، دہشت گرد امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید ترین اسلحہ استعمال کررہے ہیں، پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز دہشتگردی سے نبردآزما ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، قوم اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے طویل عرصے تک 4.

6 ملین افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں صفہ اول میں شامل ہے، 2022میں پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں ملک کے وزیراعظم کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر نااہل کیا گیا تھا، آج بھی اپوزیشن کی بڑی جماعت حکومت کو جعلی اور غیر قانونی قرار دیتی ہے، اپوزیشن اسی پارلیمان میں قائد حزب اختلاف، چیئرمین پی اے سی اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے عہدوں پر بھی براجمان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے صرف پوائنٹ سکورنگ کی ایک بار بھی عوامی اور ملکی مسائل پر بات نہیں کی، بطور کسٹوڈین آف ہاؤس ایوان کو ہمیشہ غیر جانبداری سے چلایا، اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ ٹائم دیا جبکہ پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلہ کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے اصل چہرے کو نہیں دیکھا جاتا، پاکستان کے حقیقی تشخص کا پتہ پاکستان میں آکر چلتا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا سردار ایاز صادق دہشت گردوں کی پاکستان میں پاکستان کے نے کہا کہ ا ماجگاہ کے خلاف گردی کی

پڑھیں:

پاکستان کا افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دینے کا مطالبہ

نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے ہونیوالی دہشت گردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دیا جائے۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران دہشت گردوں کا اپنے ہینڈلرز سے افغانستان میں مسلسل رابطہ تھا، دہشت گردوں کو افغانستان سے حملے کی منصوبہ بندی اور ہدایات دی گئیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ طالبان حکومت نے داعش کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں، ہمارے پاس شواہد ہیں، حملہ دشمن نے افغان پراکسیز کے ذریعے کرایا۔

مستقبل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مرتکب، منتظمین، مالی معاونین، سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے، سلامتی کونسل دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ فعال تعاون کرے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں لگی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے، ایاز صادق
  • دہشتگردی کی آماجگاہ افغانستان، دہشتگردوں کا اسلحہ امریکی ہے
  • پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، ایاز صادق
  • پاکستان میں لگی دہشتگردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
  • دہشت گردوں کی آماجگاہ افغانستان سے پاکستان میں پھیلی دہشت گردی دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے، ایاز صادق
  • پاکستان کو دہشت گردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے. سردارایاز صاد ق
  • افغانستان کی سر زمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے: ایاز صادق
  • افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا ہوا، پاکستان میں لگی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے: سپیکر قومی اسمبلی
  • پاکستان کا افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دینے کا مطالبہ