UrduPoint:
2025-03-20@23:00:37 GMT

لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )رمضان المبارک کے آخری عشرے میںلاکھوں فرزندان اسلام 21مارچ جمعة المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے گھروں اور مساجد میںانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیںتفصیل کے مطابق20رمضان المبارک 21مارچ جمعة المبارک کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میںاعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں بھی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں.

(جاری ہے)

ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسلمان اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلة القدر کی تلاش میں لاکھوں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے. ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اوررات عبادت کے بعد نماز فجر کے بعد متصل خیموں میں داخل ہوں گے عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے اعتکاف بیس رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد سے شروع ہوکر عید الفطر کاچاند نظر آنے تک جاری رہتاہے.

اعتکاف کے دس دن معتکفین حضرات تلاوت قرآن پاک، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے بخشش کی دعائیں کریں گے محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائے گاطاق راتوں میں معتفکین خصوصی عبادت کریں گے اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے دعائیں کی جائیں گی.                                                                                

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک فرزندان اسلام کی سعادت حاصل المبارک کو کریں گے کے بعد

پڑھیں:

گلگت، رمضان المبارک کے آخری عشرے کے پروگرامز کے انتظامات کے حوالے سے انجمن امامیہ کا اجلاس

سید راحت حسین الحسینی کی زیر صدارت اجلاس میں شب ہائے قدر اور جمعتہ الوداع یوم القدس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کا اجلاس زیر صدارت سید راحت حسین الحسینی گلگت میں ہوا جس میں رمضان المبارک کے آخرے عشرے کے پروگرامز کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 19 تا 21 رمضان شہادت حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے حوالے سہ روزہ مجلس عزا جو کہ مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بعد از نماز ظہرین منعقد ہو گی اور 21 رمضان کی صبح مجالس کے بعد جلوس عزا ڈاکپورہ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد میں اختتام پذیر ہو گا۔ مجالس و جلوس میں تمام مومنین سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔ علاوہ ازیں شب ہائے قدر اور جمعتہ الوداع یوم القدس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ مزید صدر مرکزی انجمن امامیہ سید شرف الدین کاظمی نے ذیلی انجمنوں کے صدور سے بھی گزارش کی ہے کہ ان ایام میں مجالس، جلوس اور شب ہائے قدر کے اعمال میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور اپنے محلہ سطح پر مجالس کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی
  • رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں ابر رحمت برس پڑی
  • رمضان المبارک کا تقدس، یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پرکرانے کا فیصلہ
  • رمضان المبارک کے باعث 23 مارچ کی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ
  • رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ، مسلمانوں نے بیت المقدس کا رخ کرلیا
  • رمضان اصلاح و تربیت سے زیادہ کمائی کا مہینہ
  • گلگت، رمضان المبارک کے آخری عشرے کے پروگرامز کے انتظامات کے حوالے سے انجمن امامیہ کا اجلاس
  • ’نیکی کا تندور‘، پشاور میں روٹی صرف 10 روپے میں!
  • ’رمضان میں شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے تاکہ وہ روزے داروں کو بہکانے سے باز رہیں ‘