ارسلان اسلام شیخ---فائل فوٹو 

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ کس نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے کسی بھی کینال کی منظوری دی ہے؟

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ جی ڈی اے ختم ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے فلور پر ایک ارسطو جاگے، انہوں نے کہا کہ پارلیمان بات کرنے کے لیے متعلقہ فورم نہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلوں میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے، ارسلان اسلام شیخ

سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے۔

ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ ارسطو سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پارلیمان فورم نہیں تو اور کیا ہے؟ ان سے کہوں گا کہ آئین پڑھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھرنوں کی سیاست نے ملک کو پیچھے دھکیلا،  پنجاب کے ایریگیشن ادارے نے منصوبے شروع کیے، اس طرح کے مسائل کا حل سی سی آئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ارسلان اسلام شیخ نے کہا نے کہا ہے کہ

پڑھیں:

افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا، احمد اویس

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کو کیوں دشمن بنایا۔؟ افغانیوں کو نکالنے سے پہلے کوئی طریقہ کار طے کرنا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں   گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کو کیوں دشمن بنایا۔؟ افغانیوں کو نکالنے سے پہلے کوئی طریقہ کار طے کرنا چاہیے تھا۔ افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا تھا افغانیوں کو نکالنا نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو افغانستان سے بات کرنی چاہیے تھی، حکومت ہمسایہ ملک سے متعلق اچھے فیصلے نہیں کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ پر کینال، پنجاب حکومت نے اربوں روپے مختص کر دیے
  • افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا، احمد اویس
  • سندھ کےزرعی سائنس دانوں نے کم پانی پر زیادہ کاشت والی مزید 22 اجناس تیار کرلیں
  • دہشتگردی میں کوئی 2 رائے اور سیاست نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر
  • قومی سلامتی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، سب کو متحد ہونا ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • سندھ میں کم پانی پر زیادہ پیداوار والی نئی اجناس کاشت کرنے کی منظوری
  • 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، شوکت یوسفزئی
  • بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا دورہ