پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، صورتحال واضح ہونے پر تبصرہ کیا جا سکے گا، ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر سرکار سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا متعدد معاملات پر رابطے میں ہیں، ویزا پابندیوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاک امریکہ تعلقات مضبوط اور کثیر الجہتی ہیں، یہ تعلقات دہائیوں پر مبنی ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ دفتر خارجہ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ قیاس آرائی قرار دے چکے ہیں ، دفتر خارجہ کے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث نہیں، قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، سوشل میڈیا رپورٹس پر تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی جارہی ہے، افغان مہاجرین کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن برقرار ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اپنے تحفظات سے آگاہ کر رہا ہے اور تمام چینلز کے ذریعے مؤقف پہنچایا جارہا ہے ،پاکستان اور امریکا کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، افغان ناظم الامور کی طلبی معمول کا حصہ ہے اور غیر معمولی بات نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی قیادت لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام کو پرامن کہتی ہے تو اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، سچائی یہ ہے کہ وہ لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں، بھارت نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی ابھی تک مذمت نہیں کی، بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونا واضح ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل کے حملے جنگ بندی کی مخالفت ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شفقت علی خان نے کہا ترجمان دفتر خارجہ کہ پاکستان نے کہا کہ میں کوئی
پڑھیں:
پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رمضان میں جارحیت جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی عمل سے پورے خطے کو ایک بار پھر عدم استحکام کا خطرہ ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی برادری تشدد کے فوری خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، غزہ اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے سفارتی کوششیں کی جائیں۔
Post Views: 1