ویب ڈیسک:پاکستان نے کہا ہے کہ ملک پر امریکا کی سفری پابندیوں سے متعلق سرکاری سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں جبکہ پاکستان کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ میٹنگ ایک روٹین ڈپلومیٹک تھا،انہوں نے کہا کہ ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر سرکار سطح پر  آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔

تمام صوبوں کے عوام مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے، امریکا میں داخلہ پابندیوں کی رپورٹوں کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تردید کی ہے،انہوں نے کہا کہ کل ویزا معاملات کے حوالے سے ہونے والا اجلاس معمول کے اجلاسوں کا حصہ تھا، کسی سفارت کار کی طلبی ایک معمول کا حصہ ہوتی ہے، اس میں کچھ بھی غیرمعمولی نہیں ہوتا۔

 شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات مضبوط اور کثیر الجہتی ہیں، یہ تعلقات دھائیوں پر مبنی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورہ پر ہیں، وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے سعودی عرب کا پاکستان کے مسلسل سپورٹ پر شکریہ ادا کی۔

راولپنڈی:عدالت نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیل کی حملوں کی مزمت کرتا ہے، اسرائیل کے حملے جنگ بندی کی مخالفت ہیں، پاکستان دو ریاستی حل کے لیے اپنی سپورٹ جاری رکھے گا، پاکستان کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کچھ لوگ اسرائیل گئے، ۔فارن افس کے نالج میں نہیں۔

 شفقت علی خان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی میزائل اور دفاعی قوت پاکستان کے دفاع کے لئے ہے، پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری میزائلوں کی صلاحیت پاکستان کے دفاع کے لیے ہے، یہ ڈیٹرینس کے ذریعے ہمارے دفاع کی حکمت عملی ہے،ان کا کہنا تھا کہ یمن میں صنعا پر بمباری اور ہوثیوں کی جانب سے جوابی کارروائیوں سے تناو میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان یمن کے ہاتھوں یمنیوں کے لیے امن عمل کا حامی ہے۔

موٹر سائیکل ڈیلرز مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے لگے

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کا کہتے ہیں، طورخم کی سرحد گزشتہ روز کھول دی گئی ہے، کل تک پیدل آمد و رفت بھی شروع ہو جائے گی، افغان سائیڈ کی جانب سے کسی قسم کی پوسٹ تعمیر نہیں کی جائے گی، یہی ہمارا بنیادی مطالبہ تھا،انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی قیادت لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام کو پرامن کہتی ہے تو اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، سچائی یہ ہے کہ وہ لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

عید کے بعد اتحاد کو حتمی شکل دیں گے: اسد قیصر

 ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مختلف حوالے سے افواہوں پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی پے، کمیٹی مختلف سوشل مییڈیا افواہوں و الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ برکس ڈیویلپمنٹ بینک کی رکنیت کا طریقہ کار برکس کے طریقہ کار سے مختلف ہے، اسپین میں ہمارے شہریوں کی گرفتاری کی اسپین میں ہمارے قونصل خانے سے اطلاع موصول ہوئی تھی، پاکستان شام اور لبنان میں تمام فریقین کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیتا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رمضان میں جارحیت جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی عمل سے پورے خطے کو ایک بار پھر عدم استحکام کا خطرہ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی برادری تشدد کے فوری خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، غزہ اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے سفارتی کوششیں کی جائیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے کے بارے میں علم نہیں، دفتر خارجہ
  • اسرائیل سے متعلق پالیسی برقرار، کسی شہری کے یروشلم جانے کا ہمیں علم نہیں ، دفترخارجہ کی وضاحت
  • پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے بارے کوئی معلومات نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
  • 4 پاکستانیوں کے اسرائیل جانے کی کوئی معلومات نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں پر ترجمان دفتر خارجہ کا درعمل 
  • دفتر خارجہ کو پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں، ترجمان
  • پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں پر ترجمان دفتر خارجہ کا درعمل
  • پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا