26 نومبراحتجاج کیسسز:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت کو 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان میں ایک بار پھر تبدیلی
ذرائع کے مطابق نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دے دی گئی۔ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں وکلا سے ملاقات میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان میں ایک بار پھر تبدیلی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق نیاز اللہ نیازی کو بشریٰ بی بی کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دے دی گئی۔ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں وکلا سے ملاقات میں کیا، نیاز اللہ نیازی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ترجمان ہوں گے۔