کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرے،چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے جمعرات کے روزیومیہ پریس کانفرنس میں چین میں منشیات کے جرائم کے باعث کینیڈین شہریوں کی سزائے موت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
چین قانون کی حکمرانی پر قائم ملک ہے اور سختی سے قانون کے مطابق مختلف ممالک کے مدعا علیہان کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک کرتا ہے بلکہ ان کے قانونی حقوق اور کینیڈا کے قونصلر حقوق کا تحفظ کرتا ہے.
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ، ایف بی آر افسروں کی ترقی پر حکم امتناعی ختم
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو اور کسٹم افسران کی گریڈ21 سے 22 میں ترقی کے عمل پر عائد حکم امتناع ختم کرتے ہوئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی اور ایک ماہ میں ترقیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار کی کوشش کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
ایف بی آر نے 13مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت کسی بھی افسر کو زیادہ سے زیادہ 90 دن کیلیے ایڈمن پول میں رکھا جا سکتا ہے۔
ایف بی آر کے وکیل کے مطابق موجودہ ترقیاتی سائیکل میں درخواست گزار کی ترقی متاثر نہیں ہوگی، مزید سماعت 16اپریل کو ہوگی۔