تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ملٹری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولا بارود مارنے سے ملک میں امن نہیں آسکتا، بات چیت سے مسائل حل ہوں گے لڑائی کرنے سے نہیں۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے، ہمارے دور میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، ہم سمجھتے ہیں ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے، گولا بارود میں نہیں۔

’بلوچستان میں ہمیں ان لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ہے جن کے پیارے لاپتا ہیں، بات کرنے سے مسائل حل ہوں گے، لڑائی کرنے سے نہیں۔‘

پی ٹی آئی کی جانب سے قومی سلامتی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں؟ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ اجلاس میں اس لیے نہیں گئے کیونکہ ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

’ہمیں یہ بھی اعتراض تھا کہ قومی سلامتی کی میٹنگ بند کمرے میں نہیں ہونی چاہیے تھی، ان کو جوائنٹ سیشن یا آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے تھی، جس میں عمران خان بھی ہوں، کیونکہ وہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، عمران خان کی رائے سننا ہوگی، ان کے بغیر ملک میں استحکام ممکن نہیں ہے۔‘

سلمان اکرم راجہ نے واضح طور پر کہا کہ ان کی جماعت ملٹری آپریشن کے خلاف ہے کیونکہ جب اس نوعیت کے آپریشن کیے گئے دہشت گرد دوبارہ منظم ہوکر پہلے سے زیادہ شدت سے واپس آئیں ہیں۔

’گولے بارود مارنے سے ملک میں امن نہیں آسکتا، ہارڈ اسٹیٹ کا تصور بے معنی ہے، پہلے ہی ملک میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کردیا گیا ہے، پیکا قانون بھی بنالیا، لوگوں کو اٹھایا، ان کو گمشدہ بھی کردیا، اس سے آگے ہارڈ اسٹیٹ کیا ہوگی۔‘

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ مزید فسطائیت سے ملک میں سکون ہوگا تو یہ غلط سوچ ہے ایسا نہیں ہوگا، انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد ان کی جماعت احتجاج کی بڑی تیاری کررہی ہے۔

ایک سوال جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے امید ظاہر کی کہ عید کے بعد اپوزیشن کی جانب سے بلائی جانیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن ان کی جماعت کے ساتھ ہوں گے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کرنے کا فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ ’نواز شریف کی جماعت اس وقت فسطائیت کے ساتھ کھڑی ہے انہیں اے پی سی میں مدعو کرنے کا فیصلہ اتحادی کریں گے۔‘

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کی جماعت ملک میں تھا کہ

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف خفیہ آپریشن، 10 خوارج جہنم واصل

سٹی 42: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز  نے  خوارج کے خلاف خفیہ آپریشن کرکے  تمام دس خوارج واصلِ جہنم کردیے 

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کو گھیر کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے ، کیپٹن حسنین اختر بہادری اور جرات مندانہ کارروائیوں کے لیے مشہور تھے،آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے 

خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف خفیہ آپریشن، 10 خوارج جہنم واصل
  • قومی سلامتی کمیٹی میں کسی نئے آپریشن کی بات نہیں ہوئی، طلال چوہدری
  • پنجاب میں ہم نے نئی تحریک دیکھی، ہمت سے چلائیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، سلمان اکرم راجہ
  • کاز لسٹ منسوخ، اس کے بجائے میری عدالت کی بنیاد میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، جسٹس اعجاز اسحاق
  • تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ آج قومی سلامتی کے اجلاس میں نہیں جائے گا، سلمان اکرم راجہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،آرمی چیف  جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
  • تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ آج قومی سلامتی کے اجلاس میں نہیں جائے گا ، سلمان اکرم راجہ
  • آغا سلمان، بابراعظم کا کون سا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے؟