Express News:
2025-03-20@21:08:20 GMT
میکرون کا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میکرون اور شہزادہ محمد بی سلمان نے غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مصر کے ایک دوسرے سے جڑے جڑواں بچے ریاض پہنچ گئے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مصری طفیلی جڑواں بچے "محمد عبدالرحمن جمعہ" اور اس کا بھائی اہل خانہ کے ہمراہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔(جاری ہے)
مصر سے آتے ہی ان جڑواں بچوں کو شاہ عبداللہ کے خصوصی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ان کے حالات کا مطالعہ کرنے کے بعد ان کو الگ کرنے کے امکان پر غور کیا جائے گا۔