پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق بندیال نے رہنما تحریک انصاف اکمل باری کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں ہے، دیگر فریقین کے جواب آ گئے ہیں۔
تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم
عدالت نے ہدایت کی کہ کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور بھی تحریری جواب جمع کرائیں، بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جلسے کی درخواست پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست نمٹا دی گئی
---فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔
تحریکِ انصاف کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ جلسے کی اجازت کے لیے متعلقہ حکام نے درخواست مسترد کر دی ہے، جلسے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
جج نے کمشنر اور ڈی سی کے جواب کی نقول درخواست گزار کے وکیل کو دینے کی ہدایت کر دی۔
لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
کمشنر لاہور ڈویژن کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب داخل کرایا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار ڈی سی کے پاس ہے، ڈی سی نے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر فیصلہ کر دیا ہے۔
کمشنر نے کہا کہ ڈی سی نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد جلسے کی اجازت نہیں دی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی درخواست میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا۔