وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا، مراد علی شاہ شہر کے مسائل پر غور اور فیصلہ کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی واضح ہدایت جاری کی ہے اور کراچی میں روڈ کٹنگ کو سینٹرلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر کا دورہ کریں، مانیٹرنگ سسٹم سے گٹر بہنے، صفائی کے مسائل اور غیر قانونی پارکنگ پر نظر رکھیں۔

کراچی کے ماحولیاتی مسائل سندھ کے مسائل سے جڑے ہیں، کلائمٹ ایکشن کمیٹی

کراچی کلائمٹ ایکشن کمیٹی نےکراچی شہر سمیت سندھ.

..

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انتظامی افسران گٹر، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں، روڈ کٹنگ کے مسائل بھی کافی ہیں جنہیں ہر صورت اسٹریم لائن کیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، اب عید کی شاپنگ کے لیے لوگ مارکیٹس جائیں گے، لوگوں کو سہولت فراہم کریں، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں روڈ کٹنگ کی اجازت اب صرف میئر یا کمشنر دیں گے، لیاری میں جاری پانی کی لائن بچھانے کا کام جَلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کی اہم مارکیٹوں کو خوبصورت بنایا جائے، مجھے 4 مارکیٹس اس مالی سال کے آخر تک مکمل کر کے دیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کراچی کے کے مسائل

پڑھیں:

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کے ڈی اے کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

اجلاس میں وزیر بلدیات کو کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعید غنی نے ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں اور منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ بخش علی مہر، ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر مہر، اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل غنی شیخ سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر بلدیات کو کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعید غنی نے ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں اور منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کی شہری مسائل کے حل کیلئے ’’کراچی ایشوز پورٹل‘‘ بنانے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی
  • وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کے ڈی اے کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
  • وزیر اعظم کراچی کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے
  • وزیراعظم   کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کراچی کیلیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے
  • بدین میں دوگروپوں میں تصادم میں 6شہری جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
  • بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا دورہ