لاہور:

موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار پر گاہک نے واشنگ مین کو گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار  کرنے پر گاہک نے واشنگ مین کو گولی ماردی  اور فرار ہوگیا۔

ملک علی حسنین نامی شخص اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل واش کروانے سروس اسٹیشن آیا، جہاں واشنگ مین یونس نے اسے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔

انتظار کا سنتے ہی ملزم نے پستول نکال کر واشنگ مین کو گولی ماردی، اور فرارہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد زخمی ہونے والے یونس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واشنگ مین کو گولی موٹر سائیکل

پڑھیں:

پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا نیا دور، اسٹار لنک کو این او سی ملنے کے بعد لائسنس کا انتظار

پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے امکانات مزید واضح ہو گئے ہیں اس پیش رفت کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے اور اب صرف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کا اجرا باقی رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اب اگلے مرحلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی آئندہ دو ہفتوں میں کمپنی کو لائسنس جاری کرے گی جس کے بعد اسٹار لنک پاکستان میں اپنی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر سکے گی اسٹار لنک پہلے ہی پاکستان میں اپنے آپریشنز کے حوالے سے متعدد مراحل مکمل کر چکی ہے کمپنی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں لائسنس کے لیے درخواست دینے کے ساتھ ساتھ اپنا ٹیکنیکل اور بزنس پلان بھی جمع کروا دیا تھا مزید برآں اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے تین اہم مراحل بھی کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں ایلون مسک کی کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سے بھی اپنی رجسٹریشن حاصل کر لی ہے اس کے علاوہ کمپنی پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے بھی اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکی ہے اور اب آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن کا باقی ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنس جاری ہونے کے بعد اسٹار لنک ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گی اس وقت پی ٹی اے اسٹار لنک کی جانب سے جمع کروائی گئی تمام تکنیکی اور کاروباری تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کمپنی کی سروسز ملکی نیٹ ورک کے معیار پر پورا اترتی ہیں اور کسی قسم کی مداخلت یا خلل کا باعث نہیں بنتیں پاکستان میں انٹرنیٹ کے شعبے میں ترقی اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اسی سلسلے میں پاکستان نے 2023 میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کروائی تھی جبکہ 2024 میں اسپیس کمیونیکیشن کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسپیس ایکٹیویٹیز رولز بھی متعارف کرائے گئے تھے اسٹار لنک کی آمد سے نہ صرف ملک میں انٹرنیٹ کی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ دور دراز علاقوں میں بھی تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی ممکن ہوسکے گی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان صاف پانی کو بچانے میں ناکام، سالانہ ایک کروڑ 80 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ضائع ہونے لگا
  • پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا نیا دور، اسٹار لنک کو این او سی ملنے کے بعد لائسنس کا انتظار
  • کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
  • کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار سمیت3 افراد جاں بحق
  • برکی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار گاڑی سے ٹکرا کر پل سے گرکر جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، موٹر سائیکل حادثات، 2 شہری جاں بحق
  • کراچی، لیاقت آباد خونی ٹرالر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا
  • موٹر سائیکل ڈیلرز مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے لگے