اسلام آباد:

ای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی ’’ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ کو پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کی منظوری دے دی گئی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت ہوئی وار پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمدات کا آغاز ہوگیا۔ ’’ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ کو سالانہ دس ہزار ٹن یا 50 فیصد پیداوار برآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔

اس فیصلے سے برآمدات کا آغاز اور سرمایہ کاروں کی گوادر فری زون میں دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔ سال 2025 میں ایگ وین پلانٹ کی برآمدات 7 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انقلابی اقدام ہے۔

مزید برآمدی منظوری کی صورت میں ایگ وین پلانٹ کی توسیع ہوگی جبکہ سرمایہ کاروں کی شمولیت سے 2 سے 3 سال میں برآمدات 80 ملین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے گوادر فری زون کی ترقی کے لیے اہم اقدام کیا گیا، شپمنٹ کی حد اور ڈیٹا نگرانی سے موثر ضابطہ کاری یقینی بنانے کا عزم ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کو ایکسپورٹ پالیسی آرڈر سے استثنا وار برآمدات پر مبنی کاروبار کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

چمڑے اور معدنیات کی پراسیسنگ سمیت دیگر صنعتوں کی جانب سے بھی گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے باعث گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی ہوگی وار اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گوادر فری زون میں سے گوادر فری زون ایگ وین

پڑھیں:

سندھ کےزرعی سائنس دانوں نے کم پانی پر زیادہ کاشت والی مزید 22 اجناس تیار کرلیں

سندھ کے زرعی سائنس دانوں کا بڑا کارنامہ، زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید نئی زرعی اجناس تیار کرلیں۔

سندھ کے زرعی سائنس دانوں نے زیادہ پیداوار اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید 22 زرعی اجناس تیار کرلیں۔

سندھ حکومت نے زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی کاٹن,مکئی، سرسوں،چاول، دال اور مینگو سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کے لیے متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت صوبائی سیڈ کونسل کا دوسرا 36 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات، نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت  کے لیے منظوری دی گئی۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کاٹن کی CKC1 اورCKC 221، جبکہCKC 6, غوری 2، ہاف 3، ICS 386 سمیت 10 نئی زرعی اجناس کی اقسام کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے جبکہ کاٹن کی 3 اور چاول کی 4 نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت کے لیے جزوی طور پرایک سال کے لیے منظوری دی گئی ہے۔

سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مکئی میں مظہر گولڈ، سندھ رانی اور سرہان کی نئی زرعی اجناس کی منظوری دی ہے۔ اننہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سرسوں میں نیئا کینولا اور نیئا توریہ گولڈ، جبکہ میرپورخاص کی دسیہری آم، تل کی اقسام میں ٹی ایس 3، جبکہ چاول کی اقسام میں کے ایس کے 434، باسمتی 515، کائنات سمیت 4 نئی اقسام کے زرعی اجناس کی منظوری دی ہے.

وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اور بارش کی اوقات میں تبدیلی آرہی ہے جس کے باعث روایتی کاشتکاری کے اوقات میں تبدیلی لانی ضروری ہے۔

متعلقہ افسران کی معطلی کا حکم

اجلاس میں  وزیر زراعت نے  ڈوکری سے چاول کی زرعی اجناس چوری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری زراعت کو متعلقہ افسران کو فوری پر معطل کرنے کا حکم دیا۔

سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سندھ نے اس بار کپاس کی پیداوار میں پنجاب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے کاشتکاروں اور محکمہ زراعت سندھ نے کپاس کی بہتر دیکھ بھال اور جدید تکنیکوں کا استعمال کیا اور پانی کی قلت کے باوجود بھی سندھ زرعی شعبے میں ایک اہم مقام حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ صوبہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں دیگر صوبوں کے لیے ایک مثال بن رہا ہے۔

وزیر زراعت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر مظہر علی کیریو اور زرعی سائنس دانوں کو نئی زرعی اجناس تیار کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی ریسرچ مظہر کیریو، کاشتکار رہنما سید ندیم شاہ جاموٹ، ڈی جی زراعت ایکسٹینشن منیر احمد جمانی، ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن مشتاق احمد سومرو اورسندھ/پنجاب کے زرعی ماہرین،سائنس دان اور دیگر بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سندھ کم پانی والی فصلیں سندھ کے زرعی سائنسدان کم پانی پر فصلیں کم پانی زیادہ پیدوار

متعلقہ مضامین

  • افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی 
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 102 ملین ڈالرز قرض کی کی منظوری دے دی
  • ایس آئی ایف سی کی ادویہ سازی صنعت کی ترقی کیلئے معاونت کی فراہمی
  • سندھ کےزرعی سائنس دانوں نے کم پانی پر زیادہ کاشت والی مزید 22 اجناس تیار کرلیں
  • چین میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی پیشرفت کا مشاہدہ
  • سندھ میں کم پانی پر زیادہ پیداوار والی نئی اجناس کاشت کرنے کی منظوری
  • امیریکی آئی ٹی کمپنی وفدکی ملاقات مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقد م : وزیراعظم 
  • سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی سے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا: بلوچستان کابینہ