اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کاریکارڈ طلب  کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان لارجر بنچ میں شامل  ہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کا کیا طریقہ کار ہے؟عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ریکارڈ طلب کرتے سماعت 24مارچ تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر ڈی سی لاہور سے کل تک جواب طلب

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جیل سپرنٹنڈنٹ سے

پڑھیں:

بانی کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر عدالت نے اظہار برہمی  کیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ میں بھی سپیشل پراسیکیوٹر کا ایسا ہی رویہ رہا،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم  دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں  F-11 مرکز میں کال سنٹر پر چھاپہ، چینی مالک فرار ہونے میں کامیاب، پاکستانی گرفتار لیکن دراصل چھاپے کی وجہ کیا بنی ؟ شرمناک دعویٰ سامنے آگیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ سپرنٹنڈنٹ جیل سے طلب
  • عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواست آج بھی کاز لسٹ سے آؤٹ
  • عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان سے ملاقات کے کیسوں کی سماعت
  • بانی کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم 
  • عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عدالت سے رجوع