تیسرا ٹی20؛ ہیڈکوچ نے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔کیویز کیخلاف آکلینڈ میں شیڈول سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہدف قرار دیدیا۔
ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر برصغیر میں شیڈول دونوں ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کا یقین ہے، ٹیم نوجوان کرکٹرز ضرور موجود ہیں لیکن انکے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں میچ جیتنا ضرور مشکل ہوتا ہے لیکن کم بیک کی کوشش کریں گے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ٹی20 میں بہتر پرفارمنس کو 2 سال ہوچکے ہیں، زیادہ تر ممالک نے الگ ٹی20 بنالی ہیں، ہم بھی ایسا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسی ٹیم میں صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے تو اچھا کمبی نیشن بن سکتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے پاکستان ایک مضبوط ٹیم تیار کرنے میں کامیاب ہوگا، ٹی 20 میں چارچھکے لگ جانا اتنی بڑی بات نہیں، شاہین کو بھی اپنی گیم کو بڑھانا پڑے گی، شاہین کا آغاز بہت شاندار تھا، لیکن انجری کےبعد شاہین کو مسائل آئے ہیں۔
حکومت نے خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر ہاں کردی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید کریں، حارث رؤف
پاکستان کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے قومی کرکٹ ٹیم پر مسلسل تنقید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ انتظار کررہے ہوتے ہیں کہ قومی ٹیم ہارے اور ہم تنقید شروع کریں۔
منگل کے روز اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر شائقین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں حارث رؤف نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تنقید کا کلچر معمول بن چکا ہے، کھلاڑیوں پر تنقید کرنا ایک عام سی بات ہے، یہ نوجوان کھلاڑی ہیں جنہیں موقع دیا گیا ہے۔
حارث رؤف نے نشاندہی کی کہ دوسری ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں کو کامیابی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتی ہیں، اکثر انہیں ایڈجسٹ کرنے کے لیے 10 سے 15 میچز کھلینے کا موقع دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی، نام بھی بتادیا
انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ جدوجہد کرتے ہیں، یہ اب پاکستان میں عام ہو گیا ہے کہ لوگ ہمیں ہارتے ہوئے دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں اور ساتھ ہی تنقید شروع کردیتے ہیں، لوگوں کی اپنی رائے ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو طرفہ ٹی20 سیریز کا تیسرا اور اہم میچ جمعے کے روز کھیلا جائے گا،اس میچ میں پاکستان کو شکست ہوتی ہے تو نیوزی لینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوجائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان تنقید حارث رؤف شکست قومی ٹیم نیوزی لینڈ