Daily Mumtaz:
2025-03-20@21:03:43 GMT
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی محکمۂ تعلیم بند کرنے کا ایگزیکٹیو آرڈر آج جاری کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا ایگزیکٹیو آرڈر آج جاری کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمۂ تعلیم مکمل ختم کرنے کے لیے امریکی صدر کو کانگریس کی حمایت درکار ہو گی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی محکمۂ تعلیم کی افرادی قوت نصف کر چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ تعلیم میں اس سال کے آغاز پر 4 ہزار 133 ملازمین تھے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی محکمہ
پڑھیں:
امریکا میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا میں داخلے پر پابندی کیلیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کردی۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہورہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں، صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کیلیے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے داخلے کی اجازت دینی ہے، جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو ہم اس بارے میں بات کرسکیں گے۔
محکمہ خارجہ نے امریکی فوج کیلیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والے افغان باشندوں کے امریکا میں بسانے کے منصوبے پر کاربند رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس سے پہلے عالمی ذرائع ابلاع نے رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے گزشتہ دور کی طرح سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے افغانستان اور پاکستان سمیت متعدد ممالک متاثر ہوں۔