یومِ پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کیساتھ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : رواں برس یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر مگر روایتی جوش و جذبے ہی کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات محدود پیمانے پر، مگر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ اس سال پریڈ کو محدود پیمانے پر منانے کا فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باعث کیا گیا ہے۔
یومِ پاکستان پریڈ ایوانِ صدر کے احاطے میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے انہیں سلامی پیش کریں گے۔
تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوانِ صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے، جب کہ پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیرملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
یوم پاکستان کی یہ تقریبات ملک بھر میں قومی یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کی عکاس ہوں گی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محدود پیمانے پر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کراچی کیلیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے
کراچی:وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔
وفاقی حکومت کے اہم حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گذشتہ ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا تھا اور وزیراعظم سے شہر قائد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے پر زور دیا تھا۔
وزیراعظم نے کراچی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت شہر میں انفرااسٹرکچر، پینے کے پانی ، سیوریج ، صحت، ماحولیات سمیت دیگر مسائل کے لیے منصوبے مرتب کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے لیے منصوبہ بندی اور طریقہ کار پر گورنر سندھ، اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان، صوبائی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کوآرڈینیشن، ورکنگ اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی جلد قائم کی جائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔
وزیر اعظم کے کراچی کے لیے ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایکسپریس کو بتایا کہ میں نے اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے کراچی کے مسائل کے حل اور منصوبوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی ہے، اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد خوشخبری ملے گی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیےترقیاتی پیکیج جاری کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔