Daily Mumtaz:
2025-03-20@19:01:22 GMT

وزیرِاعظم شہباز شریف کی نوروز کی مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

وزیرِاعظم شہباز شریف کی نوروز کی مبارکباد

وزیرِاعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں نوروز کا تہوار منانے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے اس تہوار کی مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشنِ نوروز مبارک ہو۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب لاکھوں لوگ نوروز منانے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اپنے پیاروں کی قدر کرتے ہیں، ان نعمتوں پر شکر کرتے ہیں جن سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں اور اچھی امید کے ساتھ ایک نئی شروعات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوروز موسمِ بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے، نوروز منانےوالے بہن بھائیوں بالخصوص پارسی برادری کا شکریہ، جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے دعا گو ہوتے ہوئے لکھا کہ خدا کرے کہ یہ قدیم روایت ان تمام لوگوں کے لیے خوشی، خوش حالی اور امن لائے جو اسے مانتے ہیں، نوروز مبارک ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ آئیں! آج ہم مل کر اس نوروز کو علاقائی و ثقافتی ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن بنائیں۔

نوروز کا تہوار
دنیا بھر میں آج نوروز کا تہوار منایا جا رہا ہے، یہ قدیم تہوار ہے جو بنیادی طور پر ایران اور دیگر فارسی تہذیب سے منسلک ممالک میں منایا جاتا ہے۔

یہ نیا سال مغربی ایشیاء، وسطی ایشیاء، قفقاز، بحیرۂ اسود کے خطے، بلقان اور جنوبی ایشیاء کے مختلف ممالک میں گزشتہ 3000 سال سے روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

نوروز فارسی شمسی ہجری کیلنڈر کے مطابق 20 یا 21 مارچ کو آتا ہے جب سورج خط استوا کو عبور کرتا ہے اور شمالی نصف کرے میں بہار کا آغاز ہوتا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: پاک سعودی اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی وسیع صلاحیت پر زور دیتے ہوئے سعودی کاروباری اداروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کاروباری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے کن شعبوں میں سعودی عرب کتنی سرمایہ کاری کر رہا ہے؟

دونوں فریقوں نے منظم مصروفیات اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کی معاونت کے لئے  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد موجود تھے۔

سعودی وفد میں سعودی وزارت سرمایہ کاری اور سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعلقات کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے نمائندے شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار ایس آئی ایف سی پاکستان خالد الفالح سرمایہ کاری سعودی عرب لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد محمد التویجری مریم نواز شریف مصدق ملک نیشنل کوآرڈینیٹر وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: پاک سعودی اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی وزیرِ سرمایہ کاری و سربراہ ٹاسک فورس سے ملاقات
  • موسمیاتی تبدیلی، پاکستان زیادہ متاثر ممالک میں شامل، قوم شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ
  • دفترِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے مقاصد بتا دیے