انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

مزید پڑھیں: 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

بشری بی بی کی جانب  سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب  سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی بی کی

پڑھیں:

منشیات برآمدگی کیس؛ ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی

سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحرحسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم ساحرحسن کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کا کیس، عبوری چالان عدالت میں جمع

ملزم عدالتی ریمانڈپر جیل میں ہے۔ مقدمےکے تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان ماتحُت عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ عبوری چالان کے مطابق ساحر حسن کا ایک ساتھی بازل مفرور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبراحتجاج کیسسز:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • منشیات برآمدگی کیس؛ ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی
  • بشری بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ، عبوری ضمانت میں توسیع
  • پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس:فواد چو ہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع
  • پی ٹی آئی کے نعیم حیدر پنجوتھا کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
  • عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں16 اپریل تک توسیع
  • عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج،عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم 
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری