مایا علی شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں تاہم جب صحیح شخص زندگی میں آئے گا تب ہی شادی کریں گی۔
حال ہی میں مایا علی ندا یاسر کے پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔
ندا یاسر نے مایا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کریں گی۔ جس کے جواب میں مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ان کی والدہ کی عزت کرے، ان کے کام کو سمجھے اور انہیں سپورٹ کرے۔
مایا علی نے بتایا کہ ان کی والدہ اکثر شادی کو لے کر پریشان ہوجاتی ہیں تاہم ان کے بھائی اور کزنز ان کی والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو شادی کا فیصلہ خود کرنے دیں اور جب اسے کوئی اس کے مطابق شخص ملے وہ تب ہی شادی کرے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مایا علی
پڑھیں:
بھارت؛ بیوی کے تشدد سے تنگ آکر فلم کے کیمرامین نے خودکشی کرلی
بھارت میں تیلگو سنیما کے کیمرا مین محمد نواز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد نواز کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بہو سویتا ریڈی کے پُرتشدد رویے کے باعث بیٹے نے خودکشی کی ہے۔
محمد نواز کی سویتا ریڈی سے شادی 2020 میں ہوئی تھی وہ اپنی بیوی کی جھگڑالو طبیعت اور جارحانہ مزاج کے باعث پریشان رہتا تھا۔
محمد نواز کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ میرے بیٹے سے جائیداد میں حصہ مانگنے کے لیے دباؤ ڈالتی اور بات نہ ماننے پر کئی روز تک کھانا نہیں دیتی تھی۔
جوڑے کے جھگڑے متعدد بار تھانے تک بھی پہنچے تھے اور وہاں کونسلنگ کی تمام کوششیں بھی ناکام ثابت ہوئی تھی۔
خودکشی سے قبل بھی جوڑے میں جھگڑا ہوا تھا اور محمد نواز نے اپنی والدہ کو فون کرکے بتایا کہ سویتا مجھے مار دے گی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری میں عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔