پاکستان کے معروف اداکار و میزبان دانش تیمور نے گزشتہ دنوں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت پیش کر دی ہے۔

دانش تیمور کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’میں جانتا ہوں آپ لوگ مجھ سے ناراض ہیں، اس دن جو واقعہ ہوا کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کی توہین کی ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہے، میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’شاید الفاظ کا چناؤ ٹھیک نہیں ہوا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ فی الحال کا لفظ میں اپنی زندگی میں استعمال کرتا ہوں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ہم ہمیشہ کے لیے اس دنیا میں نہیں آئے، ہم موجودہ زندگی کی بات کرتے ہیں لیکن وہ لفظ وہاں استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا‘۔

دانش تیمور نے کہا کہ ’شادی کو 18 سال ہو گئے ہیں اور زندگی میں ابھی تک کوئی تنازعہ نہیں بنا اور میں چاہوں گا کہ اس بات کو بھی ہم یہیں پر ختم کریں کیونکہ جب میری ایسی نیت اور ارادہ نہیں ہے تو بات کو بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ پھر بھی اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کی دل آزاری ہوئی ہے، میں نے کوئی ایسی بات کہہ دی ہے جو ان کو بری لگ رہی ہے تو میں دل سے معافی مانگتا ہوں‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں چاہتا کہ آپ لوگ میری کسی بات سے ناراض ہوں میں یہاں آپ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے آیا ہوں، اپنی زندگی میں نے اس کام کے لیے دی ہوئی ہے، لوگ مجھ سے خوش ہوتے ہیں، میں یہی چاہوں گا کہ آپ لوگ ہمیشہ خوش رہیں جیسے میں اپنے گھر میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں، اور میرے اور عائزہ کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم الحمد للہ بہت خوش ہیں اس لیے آپ بھی اپنی زندگیوں میں خوش رہیں اور ہمیں دعاؤں میں بھی یاد رکھیے۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کے بعد شوبز انڈسٹری سے بھی دانش تیمور پر تنقید

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، دانش تیمور نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ’مجھے چار شادیوں کی اجازت ہے لیکن میں کر نہیں رہا، وہ الگ بات ہے۔ یہ میرا پیار اور احترام ہے کہ میں فی الحال انھی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہوں‘۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی طرف سے استعمال کیے گئے لفظ ’فی الحال‘ پر خاصی تنقید کی جس پر انہوں نے پہلے بھی وضاحت پیش کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے بیان کو غلط سمجھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سب لوگ یہ لفظ ’فی الحال‘ استعمال کیا کریں کیونکہ مجھے یہ نہیں پتہ میں کل زندہ ہوں یا نہیں۔ ہو سکتا ہے ایک سیکنڈ کے بعد مر جاؤں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

4 شادیاں اسلام دانش تیمور عائزہ خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 4 شادیاں اسلام دانش تیمور دانش تیمور نے فی الحال کا کہنا نہیں ہے ا پ لوگ تھا کہ

پڑھیں:

مردوں کی 4 شادیوں سے متعلق حمزہ علی عباسی کی رائے کیا ہے؟

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے مردوں کو اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے میزبان کی جانب سے 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں ایک ہی شادی میں خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی شادی سے قبل نیمل خاور کو میرے فون سے میسج کرتے تھے، عاطف اسلم کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق جو قرآن پاک کی آیت جنگِ اُحد کے بعد آئی، اس وقت کے حالات ایسے تھے کہ اللّٰہ نے خواتین کو سہارا دینے کے لیے آیت نازل کی۔

’اللہ  نے فرمایا ہے کہ اگر 4 شادیاں کرو تو سب میں انصاف کرو اور اگر ان 4 بیویوں میں انصاف نہ کرسکو تو صرف ایک ہی سے شادی کرو‘۔

حمزہ علی عباسی کی مذکورہ رائے پر سوشل میڈیا صارفین اداکار کے علم کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی کو اللّٰہ نے عقل، شعور اور علم دیا ہے، وہ اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ علی عباسی کی وہ خوبی جس نے نیمل کو شادی پر آمادہ کرلیا

دوسری جانب اداکار دانش تیمور اپنی زوجہ عائزہ خان کی موجودگی میں 4 شادیوں کے حوالے سے اپنے بیان پر تنقید کی زد میں ہیں۔

اپنے شو میں دانش تیمور نے کہا کہ اسلام نے مجھے 4 شادیوں کی اجازت دی ہے، لیکن یہ میرا عائزہ خان سے پیار ہے کہ فی الحال میں دوسری شادی نہیں کررہا، نہ ایسا میرا ارادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام حمزہ علی عباسی دانش تیمور شادی عائزہ خان مرد

متعلقہ مضامین

  • ارمغان کے والد نے گرفتاری کے بعد جارحانہ رویے پر معافی مانگ لی
  • دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق بیان پر معافی، مداحوں کے لیے وضاحتی پیغام جاری
  • مشی خان دانش تیمور کے 4 شادیوں کے بیان پر برس پڑیں
  • دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی
  • صارفین کے بعد شوبز انڈسٹری سے بھی دانش تیمور پر تنقید
  • دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کردی
  • مردوں کی 4 شادیوں سے متعلق حمزہ علی عباسی کی رائے کیا ہے؟
  • فی الحال عائزہ کیساتھ ہوں، 4 شادیوں سے متعلق دانش تیمور کے بیان پر تہلکہ مچ گیا 
  • فی الحال عائزہ کیساتھ ہوں، 4 شادیوں سے متعلق دانش تیمور کے بیان پر تہلکہ مچ گیا