لاہور میں کمانڈو طرز کا یونیفارم پہن کر ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش کرنے والے 9 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔  

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پرلاہور میں ویگو ڈالہ کلچر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 چوہنگ پولیس  نے چیکنگ کے دوران ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرتے ہوئے 2 ویگو ڈالے قبضہ میں لے لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ناکے پر چیکنگ کے دوران ملزمان کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان نے کمانڈو طرز کا یونیفارم پہن رکھا تھا اور کھلے عام اسلحے کی نمائش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

ویگو ڈالہ پر کالے پیپر بھی لگا رکھے تھے جو موقع پر اتار دئیے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ گارڈز کی ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے۔ اسلحے کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلحے کی نمائش کی نمائش کرنے

پڑھیں:

ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان کی شناخت ساجد محمود ، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو کھاریاں اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

ملزم ساجد نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیاء ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہوئے تاہم  بھاری رقوم وصول کیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار  کرلیا
  • مصطفیٰ عامر کیس؛ کامران قریشی کی جانب سے بیٹے ارمغان کی سہولتکاری کا انکشاف
  • ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: غیر قانونی اسلحے، منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، 16ملزمان گرفتار
  • بنوں میں دہشتگردوں کا جدید اسلحہ سے پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں کا بھرپور مقابلہ، ملزمان فرار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • ڈی آئی خان: کم سن بچی کو ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ
  • جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویر سامنے آگئیں
  • افغانستان اسلحے کی غیرقانونی تجارت کا مرکز بن چکا