اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں غیرملکی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں کاروائیوں میں1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کی 176.315 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ ملتان میں شجاع آباد روڈ کے قریب ملزم کے  قبضے سے 715 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

سپر ہائی وے کراچی میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک میں چھپائی گئی 106.

8 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پبی نوشہرہ کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 43.2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد میں گولڑہ موڑ کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سے 20.4 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

کالا باغ روڈ میانوالی میں روکھڑی کے قریب ایک غیرملکی سمیت 3 ملزمان سے 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو گرام کے قریب

پڑھیں:

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غرملکی کرنسی برآمد

کراچی:

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت نورالحق سومرو اور عبد الرشید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر  لیے گئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار
  • ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: غیر قانونی اسلحے، منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، 16ملزمان گرفتار
  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غرملکی کرنسی برآمد
  • ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کیخلاف ملیر کینٹ میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • بلوچستان: اے این ایف کی کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد
  • جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
  • منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات  فروش گرفتار