چنیوٹ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

نجی چینل کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ بس میں نجی شوگر مل کے ورکرز سوار تھے، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

مزید کہنا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کے علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔

ادھر، وہاڑی کے علاقے گڑھاموڑ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔

نجی چینل کے مطابق حادثے میں 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر

جدہ سے لاہور کے لیے پرواز بھرنے والی قومی ایئرلائن سے حادثے سے بچ گئی ، پرندہ ٹکرا گیا، انجن متاثر۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری

جدہ سے لاہور کے لیے پرواز بھرنے والی قومی ایئر لائن 860 سے اس وقت پرندہ ٹکرا گیا جب جہاز اپنی منزل پر پہنچنے والا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرندہ ٹکرانےسے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے ہیں، کراچی سےضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائےجارہےہیں۔

ترجمان کے مطابق بلیڈز کی تبدیلی کےبعد طیارہ جدہ کے لیے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انجن بلیڈ پی آئی اے ترجمان پی آئی اے جدہ قومی ایئرلائن لاہور

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر
  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
  • کراچی: ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
  • لالیاں، بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
  • چنیوٹ: بس اور مسافر وین میں ٹکر، 5 افراد جاں بحق 13 زخمی
  • لالیاں : بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
  • مشرق وسطی: لبنان اور شام کی سرحد پر فریقین میں تصادم
  • پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، ڈکیتی مزاحمت پر 9 شہری زخمی