WE News:
2025-03-20@14:55:18 GMT

بدصورت ترین سمجھی جانے والی بلوب فش بہترین مچھلی قرار

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

بدصورت ترین سمجھی جانے والی بلوب فش بہترین مچھلی قرار

نیوزی لینڈ کی مچھلی بلوب فش نے سال 2025 کی فش آف دی ایئر کا مقابلہ جیت لیا۔ اس نسل کو کبھی ’دنیا کا بدتصورت ترین جانور‘ قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل کی شارک مچھلیاں بھی کوکین کی شوقین

ماؤنٹین ٹو سی کنزرویشن ٹرسٹ نے بلوب فش کی جیت کا اعلان کیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ گہرے پانی کے دباؤ سے چھٹکارا پانے کے بعد اپنی غیر معمولی شکل کی وجہ سے مشہور بلوب فش نے تقریباً 300 ووٹ زیادہ لے کر کامیابی حاصل کی۔

فش آف دی ایئر مقابلے میں عوام نے ووٹ دیا۔ اس کا مقصد نیوزی لینڈ کی مقامی آبی حیات کے تحفظ کو اجاگر کرنا اور فروغ دینا تھا۔

ماؤنٹینز ٹو سی کنزرویشن ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں مچھلی کے لیے 5،583 ووٹ ڈالے گئے جو سنہ 2024 کے 1۔021 ووٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔

بلوب فش کی توجہ حاصل کرنے کی مہم کی قیادت مور ایف ایم ڈرائیو کی میزبان سارہ اور فلنی نے کی تھی۔

مزید پڑھیے: ایک مچھلی جو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گئی

منتظمین نے کہا کہ ہمارے پاس بہت زیادہ مچھلیاں تھیں تاہم بلوب فش سمندر کی تہہ پر صبر و تحمل سے بیٹھی ہوئی تھی اور اس نے مقابلہ جیت لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مچھلی کو ساری زندگی ہراساں کیا جاتا رہا۔

اس سے قبل سنہ 2013 میں برطانیہ کی بدصورت جانوروں کے تحفظ کی سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے ایک مقابلے میں بلوب فش کو دنیا کا بدصورت ترین جانور قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جاپان میں موٹرسائیکل کے سائز کی مچھلی کتنے ین میں نیلام ہوئی؟

نیوزی لینڈ کی ٹاپ 10 مچھلیوں میں لانگ فن ایل، ٹونا، وہیل شارک، بڑے بیل والے سمندری گھوڑے، گریٹ وائٹ شارک، لیمپری اور پیہارا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بدصورت ترین جانور بلوب فش بلوب فش سال 2025 کی مجھلی نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوب فش نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ بلوب فش

پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مبنی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

میچ کے شروع میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کرکے میچ جیت لیا۔

میچ سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے میچ 15 اوورز تک محدود کیا گیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

newzealand pakistan cricket

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ٹی20؛ ہیڈکوچ نے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا
  • شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی5 وکٹوں سے شکست
  • کیوی بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی کی درگت بنا دی
  • نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود مثبت چیزیں ہوئی، سلمان علی آغا
  • لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید کریں، حارث رؤف
  • دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پھر بدترین شکست
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی
  • دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری