علیمہ کی جے آئی ٹی پیشی، کئی بار اُلجھ پڑیں، غصے کا اظہار کیا: ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔ جے آئی ٹی نے تقریباً 6 گھنٹے علیمہ خان سے سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ان کی مینجمنٹ کے بارے میں پوچھا۔ جے آئی ٹی نے علیمہ سے پوچھا جبران الیاس سے آپ کا کیا تعلق ہے۔ علیمہ خان نے جواب دیا جبران الیاس سے کبھی نہیں ملی، لیکن رابطہ رہتا ہے۔ جبران الیاس کو ٹویٹس بھیجتی ہوں جو وہ پوسٹ کر تا ہے۔ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ جے آئی ٹی نے پوچھا آئی ایم ایف قرضے کے حوالے سے کیوں بیان دیا۔ علیمہ خان نے جواب دیا یہ ہمارے پیسے ہیں، سوال تو بنتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس کو وہ اپنی پوسٹیں بھیجتی ہیں جو وہ لگاتے ہیں۔ جے آئی ٹی سے دوران تفتیش علیمہ خان کئی بار اُلجھ پڑیں، غصے کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جے آئی ٹی نے علیمہ خان
پڑھیں:
حکومت اور پی ٹی آئی میں اہم رابطہ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق چیف وہیپ نے سپیکر قومی اسمبلی کو ملاقات کیلئے 3 نام دیئے۔ پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سینئر قیادت اجلاس میں شامل ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت اور پی ٹی آئی میں اہم رابطہ ہوا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کا قومی سلامتی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف وہیپ عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ملاقات کیلئے 3 نام دیئے۔ پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سینئر قیادت اجلاس میں شامل ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی جیسے اہم معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت لازمی ہے۔