ٹنڈوجام پولیس کی کاروائیوں میں 3 منشیات فروش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 37 کروڑ سے زائد مالیت کی 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ماشخیل بارڈر کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ چمن کے علاقے میں چھپائی گئی 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات فروش گرفتار
کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ملزم سے 60.3 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔