بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا، اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوگا۔
اجلاس میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن مقامی ماہی گیروں کے حقوق کے لیے قانون سازی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار اور روی پہوجا بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں اقلیتوں کو نمائندگی دینے، جمعیت علماء اسلام کے رکن فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس پر کام کے آغاز، رکن اسمبلی سید ظفر آغا دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دینے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔
اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)قومی سلامتی کی صورت حال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے ہوگا۔ ماہ رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت دن گیارہ کیا گیا ہے۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو ڈیڑھ بجے طلب کیا تھا، جس کا وقت بدل کر اب گیارہ بجے مقرر کردیا گیا ہے۔