لالیاں، بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ذرائع کا کہنا تھا کہ بدقسمت مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی اور اوررٹیکنگ کے دوران تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے تمام افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے علاقے لالیاں میں بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لاری اڈا میں پیش آیا جہاں بس نے مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین کو ٹکر مار دی جس سے 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بدقسمت مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی اور اوررٹیکنگ کے دوران تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے تمام افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسافر وین
پڑھیں:
بی ایل اے کا نیا حملہ، نوشکی میں ایف سی قافلہ نشانہ، خود کش حملے میں5 اہلکار شہید، 12 زخمی
خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ایف سی کے قافلے سے ٹکرائی، دھماکا پاک ایران شاہراہ پر ہوا،آواز دور دور تک سنی گئی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
دھماکے کے بعد نوشکی کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر خودکش حملے میں 5اہلکار شہید اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث پولیس نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے،نوشکی کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ظفر اللہ سملانی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ایس ایچ او نوشکی نے کہا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ایف سی کے قافلے سے ٹکرائی۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق 12 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ایف سی کیمپ اور نوشکی ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا پاک ایران شاہراہ این 40 پر ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کاگھیراؤ کرلیا۔