Express News:
2025-03-20@02:01:28 GMT

بھارتی بورڈ کا آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر بی سی سی آئی کے اندر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جمعرات  کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران  آئی پی ایل میں شریک تمام  ٹیموں کے کپتانوں کو یہ تجویز پیش کی جائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی طور پر کووڈ 19 کےدوران احتیاطی اقدام کے طور پر میچ میں  گیند کو چمکانے کے لیے تھوک لگانے کی پرانی مشق پر پابندی عائد کردی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایڈیلیڈ میں میچ کے دوران کرکٹر کا انتقال

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان کرکٹ میچ کے دوران چل بسے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ ہیٹ ویو کے دوران کھیلا جارہا تھا، 40 سالہ جنید ظفر خان کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گرے اور اٹھ نہ سکے۔

میچ کے وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سنٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی تھی۔

گراؤنڈ میں گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا جس کے بعد طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے دوست نے کہا کہ جنید ظفر خان روزے رکھ رہے تھے لیکن میچ کے دن وہ پانی پیتے دکھائی دیے۔

کرکٹ کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلب کے کھلاڑی انتقال پر بہت افسردہ ہیں، پیرا میڈکس نے بہترین کوشش کی لیکن افسوس کہ وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق اگر درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو میچ منسوخ کردیا جاتا ہے اور درجہ حرارت اگر 40 سے اوپر ہو تو خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ میچز کھیلے جاتے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی میں کوئی نقصان ہوایا نہیں ؟ پی سی بی کا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردِ عمل آگیا
  • برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید
  • اونگزیب کا مقبرہ ہٹانے پر ہنگامے، وکی کوشل کی فلم کو وجہ قرار دے دیا گیا
  • چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان ہوا، بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹ
  • کالجز میں کلاسز کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی
  • ناکامی پر سوائیٹک برہم، بال بوائے کی جانب گیند اچھال دی
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر پی سی بی کو کتنے ملین ڈالرز کا نقصان ہوا؟؛ بھارتی میڈیا کی رپورٹ
  • پی ایس ایل چھوڑنے پر کوربن بوش کو پی سی بی کا قانونی نوٹس
  • ایڈیلیڈ میں میچ کے دوران کرکٹر کا انتقال