UrduPoint:
2025-03-20@01:46:27 GMT

سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے

کوئٹہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 19مارچ 2025ء ) سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے، جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سینئر ترین رہنماوں میں شمار ہونے والے حافظ حسین احمد بدھ کی شب کو انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے، ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام سے متعلق جلد اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حافظ حسین احمد

پڑھیں:

حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، جوانی سے بڑھاپے تک ایک ہی مقصد کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم سے جدوجہد کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب مرحوم زیرک، حاضر جواب، نکتہ داں سیاسی، نظریاتی اور پارلیمانی رہنما تھے، اللہ کریم حافظ صاحب کی خطاؤں کو درگزر اور خدمات کو قبول فرمائے۔

مولانا فضل الرحمان نے تعزیتی بیان میں کہا کہ رمضان کریم کی بابرکت ساعت میں اللہ کریم کے حضور پیش ہونا یقیناً حافظ حسین احمد صاحب کے لیے بلندی درجات کا سبب بنے گا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ حافظ صاحب مرحوم کے فرزندان، اہل خانہ متعلقین اور جے یو آئی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اہل مدارس،کارکنان اور رہنما اپنی دعاؤں میں حافظ صاحب کو یاد رکھیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں، اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد طویل عرصے سے علیل تھے اور عملی طور پر سیاست میں سرگرم نہیں تھے اور کوئٹہ میں اپنے گھر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
  • حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، مولانا فضل الرحمان
  • حافظ حسین احمد کون تھے؟
  • جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • جمعیت علماء اسلام کے نفسِ ناطقہ حافظ حسین احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ 
  • جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے