بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ انسداد دہشت گردی اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق جعفرایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دن ایک بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑادیا گیا، دہشت گردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔مقدمے کے مطابق ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل تھی، مسافروں کی کثیر تعداد ٹرین میں سوار تھی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے یرغمالی مسافروں کو آزاد کرایا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد

کوئٹہ:

دہشت گردی سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس کی بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچا دی گئیں، جس میں 3 بوگیوں سے 4 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جب کہ  مزید کو بھی ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے پہنچائی جانے والی بوگیوں کو ریلوے لوکو شیڈ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کی مرمت کی جائے گی۔

ٹرین کی مرمت تاحال نامکمل، کل روانہ نہیں ہوگی
دوسری جانب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کل روانہ نہیں ہوگی۔  جعفر ایکسپریس کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا جب کہ صفائی کے امور بھی ابھی باقی ہیں۔ ریلوے کنٹرول کے مطابق مرمت اور صفائی کا کام مکمل ہونے کے بعد ہی ٹرین کی روانگی ممکن ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج، پولیس
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج
  • جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد
  • حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیاں کوئٹہ پہنچا دی گئیں
  • جعفر ایکسپریس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی
  • ٹرین حملہ، پاکستان کا افغان سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج
  • جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں، حنیف عباسی
  • ٹرین ہائی جیک: ٹریک کی بحالی کا کام جا ری، بلوچستان میں ہائی الرٹ
  • تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل