Daily Mumtaz:
2025-03-20@02:01:27 GMT

علیمہ خان جے آئی ٹی سے الجھ پڑیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

علیمہ خان جے آئی ٹی سے الجھ پڑیں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی نے تقریباً 6 گھنٹے علیمہ خان سے سوالات کیے اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوران کی منیجمنٹ کے بارے میں پوچھا۔
جے آئی ٹی نے علیمہ خان سے پوچھا جبران الیاس سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ اس پر علیمہ خان نے کہاکہ جبران الیاس سے کبھی نہیں ملی لیکن رابطہ رہتا ہے اور وہ جبران الیاس کو ٹوئٹس بھیجتی ہیں جو وہ پوسٹ کرتا ہے۔
علیمہ خان نے کہا ان کا سیاست سے تعلق نہیں، ساری جدوجہد بھائی کیلئے کر رہی ہیں، کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی کا نام بیچ کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔
جے آئی ٹی نے پوچھا کہ آئی ایم ایف کے قرض کے حوالے سے کیوں بیان دیا؟ علیمہ خان نے جواب دیا یہ ہمارے پیسے ہیں تو سوال بنتا ہے۔
علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی اورپارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس کو وہ اپنی پوسٹیں بھیجتی ہیں جو وہ لگاتے ہیں۔
جے آئی ٹی سے دوران تحقیقات علیمہ خان کئی بار الجھ پڑیں اور غصے کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کررہے ہیں اور جےآئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ2016 کے تحت بنائی گئی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے جے ا ئی ٹی

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔ جمعے کے روز علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30کے تحت آئی جی آسلام آباد کی سربراہی میں بنائی کی گئی ہے۔ جے ائی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاک میں مفید فیچر پیش کر دیا گیا
  • اہم ملک کے سربراہ مملکت کا فون اور ای میل ہیک
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش
  • قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر عمران خان کا مؤقف آگیا
  • ایرا خان رو پڑیں، وجہ عامر خان کی گرل فرینڈ یا خود کی طلاق؟
  • بانی نے کہا ان کی اجازت کے بغیر پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی، علیمہ خان
  • پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی: علیمہ خان
  • فیس بک کی پالیسی میں خاموشی سے تبدیلی، ہزاروں پاکستانی پیجز ڈی مونیٹائز  
  • نیب کی بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑی کارروائی، متعدد جائیدادیں اور اکاؤنٹس منجمد