یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
یوم پاکستان (23 مارچ) کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔
پاکستان ڈے کے موقع پر حب الوطنی کا نیا ترانہ پیش کیا گیا ہے، ’’پاکستان– قوسِ قزح کے رنگ“ “ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان‘ خصوصی نغمے کے خوبصورت بول ہیں۔
نئے ملی نغمے کا پیغام، ایک دل، ایک جان اور ایک پاکستان ہے، نئے ملی نغمے کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ ”پاکستان ہمیشہ، پاکستان زندہ باد“ – نیا ملی ترانہ دلوں کو گرما گیا ہے۔
یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کا خواب پایہ تکمیل کی راہ پر گامزن ہوا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایم کیوایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا
کراچی:ایم کیوایم پاکستان نے اپنے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کو گورنر سندھ پر شدید تنقید کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا، 24 مارچ کو اپنا وضاحتی بیان مرکز میں جمع کرانے کی ہدایت، جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ایم کیو ایم کے جاری کردہ اظہار وجوہ نوٹس کے مطابق ضلع شرقی کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اقبال محسود نے ایک تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پر شدید تنقید کی تھی اور سخت جملوں کا استعمال کیا تھا جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا جس میں رکن قومی اسمبلی اقبال محسود سے وضاحت طلب کی ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ آپ نے ایم کیو ایم کے نامزد گورنر سندھ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور غیرمناسب زبان استعمال کی ہے، گورنر سندھ کے حوالے سے جو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی ہے اس پر آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 24 مارچ کو تنظیمی مرکز بہادرآباد میں پیش ہوکر تحریری جواب جمع کرائیں، اگر جواب جمع نہیں کرایا تو آپ کے خلاف پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اقبال محسود نے ایک تقریب میں گورنر سندھ، میئر کراچی، حکومت اور میڈیا کے خلاف انتہائی غیرمناسب جملوں کا استعمال کیا تھا جس پر پارٹی نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔