غزہ میں زمینی کارروائی کا دوبارہ آغاز، اسرائیلی فوج کا نتساریم کوریڈور پر قبضہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
غزہ میں زمینی کارروائی کا دوبارہ آغاز، اسرائیلی فوج کا نتساریم کوریڈور پر قبضہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور اسرائیلی فوج نتساریم کوریڈور تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں گزشتہ روز سے جاری بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد آج اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں محدود زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوج نے غزہ میں سکیورٹی حصار کو مزید وسعت دینے اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون بنانے کے لیے وسطی اور جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی کی۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی دستوں نے غزہ میں اپنی موجودگی کو شمالی اور جنوبی غزہ کو کاٹنے والے نتساریم کوریڈور کے وسط تک بڑھادیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین فضائی بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔آج غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بھی اسرائیلی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیرملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نتساریم کوریڈور اسرائیلی فوج میں زمینی کا
پڑھیں:
پیغامِ پاکستان: مسلم لیگ کا آغاز اور دو قومی نظریہ
یومِ پاکستان وہ تاریخی دن ہے جب مسلمانوں نے اپنی الگ شناخت اور آزاد وطن کے حصول کا عزم کیا۔
یہ دن درحقیقت پیغام پاکستان ہے جو ہمیں اپنے بزرگوں کی جدو جہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ہمیں ایک ایسا وطن دیا جہاں ہر شہری کو عزت، حقوق اور آزادی حاصل ہے۔
پیغام پاکستان ہمیں تحریک پاکستان کے ہیروز کی قربانیوں اور قائد اعظم کی رہنمائی کا بھی احساس دلاتا ہے، جنہوں نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ملک دیا۔
یہ بھی پڑھیے: ‘ہم پورا سال 23 مارچ کا انتظار کرتے ہیں’ یوم پاکستان پریڈ کی خصوصی تیاریاں
پیغام پاکستان کے حوالے سے تحریک پاکستان کے ہیروز نے تقسیم ہند کے وقت درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تحریک پاکستان کے مجاہد پروفیسر ڈاکٹر ریاض نے پیغام پاکستان دیتے ہوئے کہا، ’تحریک پاکستان کے مجاہدین نے جو کانفرنس دسمبر 1906 میں کی تھی، اس میں وقار الملک، سر آغا خان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جس میں انہوں نے مسلم لیگ پارٹی کی بنیاد رکھی۔‘
یہ بھی پڑھیے: یوم پاکستان، عہد وفا کا دن
ان کے مطابق یہ دو قومی نظریے کی طرف پہلا پرعملی قدم تھا، انہوں نے کہا کہ ’پھر آپ دیکھیں کہ قائداعظم نے ابتدا میں مسلم لیگ کو جوائن نہیں کیا تھا، بلکہ وہ کانگریس کے رکن تھے، کانگریس میں ہندؤں کی اجارہ داری قائم ہوگئی اور گاندھی کی قیادت نے صرف ہندؤں کے مفادات کو ترجیح دی، یہ صورتحال دیکھ کر قائداعظم نے کانگریس کو چھوڑ دیا اور ہمیشہ کے لیے مسلم لیگ کے ساتھ جڑ گئے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23 march 23 مارچ lahore resolution pakistan day یوم پاکستان