پاکستان اسپیشل اولمپکس کے تحت اسپیشل اولمپکس عالمی ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرنے والے قومی دستہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، کھلاڑیوں،کوچز، منتظمین، والدین، سرپرستوں اور فنکاروں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ان میں برانڈ ایمبیسڈر ثروت گیلانی ، فیصل کپاڈیہ اور پی او اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف بھی شامل تھے۔

8 سے 15 مارچ تک اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہونے والے عالمی گیمز میں پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 11 میڈلز حاصل کیے۔ اسنو شوئنگ کے مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں نے 6 گولڈ، 3 سلور اور2برانز میڈلز جیتے جبکہ کراس کنٹری اسکنگ میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس عالمی ونٹر گیمز میں قومی دستے کی شاندار کارکردگی کو قابل فخر قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سخت سردی کے موسم میں ہمارے پرعزم کھلاڑیوں نے بھرپور اعتماد اور جذبے کے تحت مقابلوں میں شرکت کی اور فتوحات حاصل  کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

یہ کامیابیاں کوچز کی انتھک محنت کی مرہون منت رہی جبکہ ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنے رویے اور اخلاق سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ آئندہ بھی عالمی مقابلوں میں بھرپور انداز میں شرکت کی جائے گی۔

وزیر کھیل سندھ محمد بخش خان مہر نے اسپیشل اولمپکس عالمی ونٹر گیمز میں  عمدہ کارکردگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے تحت کھیلوں کے سالانہ کیلنڈر میں اسپیشل گیمز کو شامل کر لیا گیا ہے۔

 محمد بخش خان نے گیمز کے گیمز میں شریک قومی کھلاڑیوں کے لیے بطور پذیرائی 20 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

گیمز میں شریک کھلاڑیوں اور  آفیشلز نے بھی اپنے خیالات بیان کیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ونٹر گیمز گیمز میں میں شرکت

پڑھیں:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گی یا نہیں، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس تا حال جاری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میرے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی خبریں درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی انتہائی اہم میٹنگ چل رہی ہے، تمام اراکین پارلیمنٹ کو موجودہ صورتحال پر بریف کیا جانا ضرو ری ہے، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تمام اراکین کو بریف کیا جانا بہت ضروری  ہے، سب سے اہم بانی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •   کویت :  پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر،پاکستان،ترکیہ اورتاجکستان کے سفیروں کی شرکت
  • کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، سفیر پاکستان و دیگر معززین کی شرکت
  • ماہانہ 60 لاکھ روپے میچز کھیلنے کے دیے جاتے ہیں
  • “ماہانہ 60 لاکھ روپے میچز کھیلنے کے دیے جاتے ہیں”
  • دبئی میں صحافیوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کورنگی کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار، آفاق احمد کی شرکت
  • پی ٹی آئی کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • عجمان میں صحافیوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر