ریاضـ: سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور میں تعاون اور باہمی مدد کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دے دی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی عرب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سعودی اور مصری وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے شعبے میں مذاکرات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا گیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پرائیویٹ عازمین کا حج خطرے میں پڑگیا ، منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی : طاہر اشرفی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ عازمین کا حج خطرے میں پڑگیا ، منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی ، جس کے باعث 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ عازمین کا حج کوٹہ ضائع ہونےکا خدشہ موجود ہے۔
ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 89 ہزار پرائیویٹ حجاج کیلئے منیٰ اور عرفات میں جگہ کی الاٹمنٹ کا مسئلہ پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن او روزارت مذہبی امور میں اختلاف کے باعث پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس اختلاف کے باعث سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی، اب وفاقی وزیر مذہبی امور نے مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے سعودی حکام کو خط لکھ دیا ہے، معاملات طے نہ پائے تو ہزاروں پرائیویٹ افراد حج کے فریضے سے محروم رہ جائیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شریک نہیں 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تجارتی تعلقات بڑھانے پر پاک سعودی تاجروں، پرفیشنلز میں ایوارڈ کی تقسیم
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ کریں گے
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی 
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون کے معاہدوں کی منظوری دے دی
  • کسٹم نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی لیب رپورٹ غلط قرار دیدی
  • چین کا فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے مؤثر نفاذ پر زور
  • پرائیویٹ عازمین کا حج خطرے میں پڑگیا ، منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی : طاہر اشرفی