نعمان اعجاز نے سب کے سامنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا؛ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
نعمان اعجاز ایک سینیئر اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ نرم دل شخصیت کے مالک بھی ہیں لیکن اُن سے جڑے ایک واقعے نے سب کو حیران کردیا۔
اداکار رائید محمد عالم نے نجی ٹوی کو انٹرویو میں بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کا واقعہ سنایا جس میں انھیں سینیئر اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ سین کرنا تھا۔
رائید عالم کے بقول وہ سینیئر اداکاروں کے سامنے گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی نعمان اعجاز کے سامنے بھی ہوا۔
ادکار رائید نے مزید بتایا کہ اُس سین میں مجھے رونا تھا لیکن بار بار کے ری ٹیک کے بعد بھی مجھے رونا نہیں آ رہا تھا۔
جس پر میں نے سینیئر اداکار نعمان اعجاز سے کہا کہ میرے آنسو نہیں نکل پا رہے ہیں تو میں کس طرح سین کروں۔
رائید عالم نے مزید بتایا کہ نعمان اعجاز نے مجھے اپنے پاس بلایا اور زور دار تھپڑ رسید کیا جس سے میں رو پڑا تھا۔
نعمان اعجاز نے سیٹ پر بآواز بلند کہا کہ آنسو آگئے ہیں اب لڑکا سین درست کرے گا۔
اداکار رائید عالم نے کہا کہ اس کے بعد میں نے پہلے ہی ٹیک میں وہ سین کرلیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیئر اداکار
پڑھیں:
کراچی میں شہاب ثاقب کے گزرنے کا حیرت انگیز نظارہ دیکھ کر لوگ حیران
شہر قائد کراچی میں شہاب ثاقب کے گزرنے کا حیرت انگیز نظارہ دیکھ کر لوگ حیران، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون میں قید کیں، آسمان پر شہاب ثاقب کو گزرتے ہوئے رات 2 بج کر 43 منٹ پر دیکھا گیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب کے واقعات سالانہ یا باقاعدگی سے کچھ وقفوں سے ہوتے رہتے ہیں۔ کومیٹ زمین کے گرد مدار میں کروڑوں کی تعداد میں ہوتے ہیں، کومیٹ کے چھوڑے ہوئے پتھر کے ٹکڑ ے جب زمین کے مدار میں داخل ہونے پر جل جاتے ہیں اور یہ آسمان میں روشنی کی ایک لکیر پیدا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اسے عام زبان میں شوٹنگ اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔