غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد خوفناک تباہی کے مناظر ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

لندن (سب نیوز)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیلی بمباری میں تباہی کے شکار غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
جمائما خان نے اس مقصد کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یونیسیف کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے جس انسٹا گرام پوسٹ کو اسٹوری میں ری شیئر کیا اس میں یونیسف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر تازہ حملوں میں 130بچوں سمیت سے سیکڑوں افراد جان سے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

غزہ پر فضائی کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج کے زمینی حملوں کا آغاز

GAZA:

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ تازہ کارروائیوں میں 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز نے نیتزارم راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا جو شمال اور جنوبی علاقوں کے درمیان جزوی بفرزون ہے۔

حماس نے بیان میں کہا کہ نیتزارم راہداری میں مداخلت دو مہینوں کی جنگ بندی کے دوران نئی اور بدترین خلاف ورزی ہے تاہم حماس نے معاہدے پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا اور مصالحت کاروں کو اپنی ذمہ داریاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر اقوام متحدہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں سے غیرملکی اہلکار جاں بحق اور عملے کے دیگر 5 ارکان زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیل نے اس حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے حماس کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں شمالی غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بیت الاہیا میں اسرائیلی فوج نے خیمے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023 میں غزہ پر شروع کیے گئے حملوں میں اب تک 49 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور فلسطینی حکام نے بتایا کہ غزہ پٹی میں اشیائے خوردنوش اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر فضائی کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج کے زمینی حملوں کا آغاز
  • غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد خوفناک تباہی کے مناظر ہیں؛ جمائما خان
  • اسرائیل نے غزہ حملوں سے پہلے امریکا کو آگاہ کیا، وائٹ ہاؤس
  • غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے خطے کو پھر عدم استحکام کا خطرہ ہے، دفترخارجہ
  • پاکستان کی غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت
  •  پاکستان کی غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں کی شدید مذمت
  • غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں اور ہلاکتوں پر یو این کا اظہار افسوس و مذمت
  • غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں ہولناک قتل عام، شہداء کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی
  • غزہ پر نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں تین سو سے زائد ہلاکتیں