Jang News:
2025-03-19@23:41:56 GMT

دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے، دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔

کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ریاست نے قائم رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

 اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال  پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری شکیل قادر، آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام بھی  شریک تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے کہا

پڑھیں:

دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی بی موجود ہیں، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے شرکاء کو بریفنگ دی، پارلیمانی کمیٹی کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس میں بلوچستان میں عسکریت پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، ہم ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے رہیں گے، دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، اس کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ نے جو حکمت عملی اپنائی ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے آخری حد تک جائیں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہے، ہم ہر صورت اس لعنت کو شکست دیں گے، ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، سیاسی قیادت قومی سلامتی کے معاملے پر ایک ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر متحد ہیں، ہم نے ملک کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیصل واؤڈا، خالد مقبول صدیقی، جام کمال، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہیں، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور آئی جی پولیس نے بھی اجلاس مین شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے، آصف زرداری
  • دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر آصف علی زرداری
  • پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، وزیراعظم
  • دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیراعظم
  •  ملکی امن داو پر لگا ہوا ہے عالمی دہشت گرد کسی صورت پاکستان کو پرامن دیکھنا نہیں چاہتے، صفدر ہاشمی 
  • خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے، گورنر سندھ
  •  بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کرینگے، سرفراز بگٹی