Daily Sub News:
2025-03-19@23:41:56 GMT

دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(سب نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں ترقی اور پائیدار امن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بتایا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورت حال واضح ہے ریاست کو رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے لہذا انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے صدر مملکت

پڑھیں:

 بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کرینگے، سرفراز بگٹی 

 کوئٹہ(آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، دشمن عناصر سن لیں، ریاست ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی، دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، بلوچستان کا ہر فرد شہدا کے خون کا مقروض ہے۔دریں اثنا گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے صوبہ کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دینگے۔گورنر مندوخیل نے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  •   ریاست  رہے گی اور دہشتگرد ختم ہوں گے
  • ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے، آصف زرداری
  • دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر آصف علی زرداری
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا آج دورہ کوئٹہ متوقع
  • صدر مملکت آصف علی زرداری آج کوئٹہ پہنچیں گے
  • آصف علی زرداری کا خیبر میں 3 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش
  •  بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کرینگے، سرفراز بگٹی